جہانگیر ترین گروپ آج استحکام پاکستان پارٹی کا باقاعدہ اعلان کرےگا

Share

جہانگیر ترین گروپ آج استحکام پاکستان پارٹی کا باقاعدہ اعلان کرےگا۔ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین ہوں گے اور لاہور کے مقامی ہوٹل میں آج شام پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔عمران اسماعیل، علی زیدی، فواد چوہدری، عامرکیانی، محمودمولوی، جے پرکاش، مرادراس اور فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کاحصہ ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ ، فیاض چوہان، نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، رفاقت علی گیلانی اور ممتاز مہروی بھی جماعت میں شامل ہوں گے جب کہ فاٹا سے جی جی جمال اور کے پی سے اجمل وزیر بھی پارٹی کا حصہ ہیں۔ مہر ارشاد کاٹھیا، عثمان اشرف ،جلیل شرقپوری، خرم روکھڑی اور دیوان عظمت بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar