سرکاری ملازمین کیلئے محکمہ کالجز میں آن لائن درخواست دینے کا نظام متعارف

Share

محکمہ کالجز سندھ نے این او سی کے حصول اور کسی بھی چھٹی کیلئے آن لائن درخواست دینے کا نظام متعارف کرا دیا۔سیکرٹری کالجز سندھ احمد بخش ناریجو کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ شاداب حسین نے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے آن لائن این او سی کے حصول کیلئے کام کا آغاز کیا ہے۔ڈی جی کالجز کے مطابق اب اساتذہ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ گھر بیٹھ کر چھٹی، الاؤنس وغیرہ کے لیے آن لائن محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر سکیں گے، یہ فرسودہ طریقہ کار نہ صرف ہمارے ملازمین پر بوجھ ڈال رہا تھا بلکہ تاخیر اور انتظامی نااہلی کا باعث بھی بنتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک کلک پر کسی بھی ملازم کی درخواست ہمیں موصول ہوجائے گی، آن لائن درخواست جس میں دستاویزات، میڈیکل سرٹیفکیٹس، سفری سفر نامے، یا متعلقہ این او سی اپلوڈ کرنے کا سسٹم ہوگا درخواستوں پر عمل درآمد کیلئے خودکار تصدیق اور پروسیسنگ کا نظام بھی ہو گا، فیصلہ سازی میں درستی کو یقینی بنائیں گے، درخواست دہندگان کو ریئل ٹائم ٹریکنگ کی سہولت فراہم کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar