جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا گیا

Share

ملکی سیاسی صورتحال پر جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 10 جون کو مفتی محمود مرکز پشاور میں ہو گا، اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر طلب کیا گیا ہے۔ اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور و خوض ہو گا، اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں خطے کی سیاسی صورتحال پر بھی غور، قومی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی، اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مجلس شوریٰ شرکت کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar