سعودی عرب میں برسوں سے بند ایرانی سفارت خانہ آج سے دوبارہ کھلے گا

Share

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد تہران آج 7 برس بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں ایک سفارتی ذریعہ نےبتایا ہے کہ ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح آج مقامی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر کی موجودگی میں کیا جائے گا۔سفارت خانے کی سابق عمارت برسوں سے بند تھی، اسے تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا، یہ قدم تہران کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک اعلیٰ سطح کے سفارت کار علی رضا عنایتی کو مملکت میں نیا سفیر مقرر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی وفود کا تبادلہ ہوا تھا، ان وفود نے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔واضح رہے 10 مارچ کو ایران اور سعودی عرب نے چین کی سرپرستی میں اپنے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے اور 20 سال سے زائد عرصہ قبل دستخط شدہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar