پی ٹی آئی کی 2 خواتین عہدیداروں کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

Share

پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل نے سیاست اور ملتان سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سبین گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ہے اور میں کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں، بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں اور سیاست جاری نہیں رکھ سکتی۔دوسری جانب تحریک انصاف پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی جہاں دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریک انصاف سےعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، اپنی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar