لاہور کے تاجروں کا دورہ جناح ہاؤس، شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

Share

انجمن تاجران لاہور نے شہداءِ وطن اور افواجِ پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔تاجران برادری نے جناح ہاؤس میں ہونے والے اشتعال انگیز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔تاجروں نے جناح ہاؤس کی زبوں حالی دیکھ کر کہا کہ 9 مئی کو جو ہمارے گھر میں واقعہ ہوا ہم اس کی مذمت سخت الفاظ میں کرتے ہیں، یہ جو بھی بد بخت تھے انہوں نے مسجد تک کو نہیں چھوڑا، جناح ہاؤس کا حال دیکھ کر وہ بہت غمگین اور افسردہ ہیں۔تاجران تنظیم کا کہنا تھا کہ اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ان عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دے کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *