خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ، سابق وزرا،ممبران اسمبلی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا انکشاف

Share

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور انکی سابق کابینہ اور سابق صوبائی ممبران اسمبلی کے زیر استعمال تاحال سرکاری گاڑیاں ہیں، جن میں اسپیکرمشتاق غنی، سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، سابق صوبائی وزرا، سینیٹرز اور سابق ارکان اسمبلی کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ ایکسائز نے ڈی جی ایکسائز کو گاڑیوں کی جلد واپسی یقینی بنانے سے متعلق عمل درآمد کیلئے خط ارسال کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں سینیٹرز، سابق صوبائی وزرا و سابق ارکان اسمبلی کے پاس اب تک موجود ہیں لہٰذا ان سے گاڑیاں فوری طور پر واپس لی جائیں, محکمہ ایکسائز کے مطابق سابق وزرا غیرمجازافراد میں شامل ہیں یہ محکمے کی گاڑیاں نہیں رکھ سکتے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *