چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر سپریم کورٹ کے باغ میں پودے لگائے

Share

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے باغ میں پودے لگائے ، اس دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ۔شجرکاری مہم میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے، اللہ سب کیلئے اور ادارے کیلئے برکت ڈالے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar