این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں منظور

Share

نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ برآمدگی اسکینڈل میں احتساب عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 19 جون تک ضمانت منظور کرلی۔عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر احتساب عدالت اسلام آباد پہنچے اور درخواست ضمانت دائر کی۔190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر جج محمد بشیر نے سماعت کیعدالت نے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیا حکم دیا ہے؟ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 دن کا وقت دیا ہےکہ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ تو آپ نے آج ہی درخواست دائرکردی؟ وکیل نےکہا کہ عمران خان کی درخواست ضمانت تیار رکھی تھی کہ ضرورت پڑی تو آج ہی دائرکر دیں گے،17 جون کو اے ٹی سی آنا ہے۔احتساب عدالت نے 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی 19 جون تک ضمانت منظور کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar