اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Share

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) حکام کے مطابق کارروائی راولپنڈی اوربلوچستان کےعلاقے کیچ میں کی گئی ، جس میں آسٹریلیا کےلیے بک کارگو پارسل سےآئس برآمد کر لی گئی۔اےاین ایف حکام کا بتانا ہے کہ آئس گارمنٹس میں جذب کی گئی تھی، پارسل کامجموعی وزن104 کلوگرام ہے۔اے این ایف حکام کے مطابق ایک اور کارروائی میں کیچ کےپہاڑی علاقے سے45 کلوگرام آئس (کرسٹل ) برآمد کیا گیا ، برآمد کرسٹل بیرون ملک سمگل کی غرض سےچھپائی گئی تھی۔

Check Also

کلاس روم میں راز ہی راز جہاں پروفیسر اپنے طالبعلموں کے اصل نام سے بھی لاعلم

Share یونیورسٹی میں استاد کا اپنے طلبہ کے نام نہ جاننا بظاہر ایک عجیب بات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *