چین نے امریکی وزیر دفاع کیساتھ ملاقات سے انکار کر دیا

Share

چائنیز حکام نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے ملاقات کیلئے وقت نکالنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ امریکی پینٹاگون نے چائنیز حکام سے درخواست کی تھی کہ رواں ہفتے کے دوران دونوں ملوکں کے دفاعی حکام کے درمیان ملاقات ہونا چاہئے۔ یہ اطلاعات ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیا سفارتی تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون نے وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک بیان میں کہا وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور چین کے وزیر برائے قومی دفاع لی شینگ فوُ کے درمیان ملاقات کی درخواست مئی میں کی گئی تھی جسے گزشتہ رات چائنیز حکام نے مسترد کر دیا۔اس صورتحال پر پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان فوجی رابطے کے چینلز کو بحال رکھنے کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتا ہے تاکہ معاملات تنازعات کی طرف نہ جائیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ چائنیز حکام کی جانب سے یہ اقدام امریکا کو دیا جانے والا واضح پیغام ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar