جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش کیلئے کل طلب کرلیا

Share

پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا، انہیں کل 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی ان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی، پولیس ذرائع نے بتایا کہ عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنا رکھی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar