پنجاب کی حکومت کو ہٹانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

Share

لاہور ہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست کو اس نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نگران حکومت کا تقرر 90 روز کیلئےعمل میں لایا گیا تھا، 90 روز گزرنے کے بعد نگران حکومت اور کابینہ کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *