شرپسندوں نے9مئی کے پرتشدد واقعات میں کروڑوں کے سیف سٹی کیمرے بھی تباہ کر دئیے

Share

سیف سٹی اتھارٹی کیجانب سے مرتب رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں نےکروڑوں روپے مالیت کے سیف سٹی کیمروں کوبھی نقصان پہنچایا جس کی رپورٹ سیف سٹی اتھارٹی نے حکومت کو بھجوا دی۔سیف سٹی اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی حملوں کے دوران ایک کروڑ 51 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کے کیمرے توڑے گئے جن میں 55 لاکھ روپے مالیت کےکیمرےگرجا چوک کے قریب توڑےگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 24 لاکھ روپے مالیت کانقصان کینال روڈ اور زمان پارک کے قریب کیا گیا جب کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس، ماڈل ٹاؤن اور جیل روڈ پر ڈیجیٹل سرویلنس تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیارپورٹ کے مطابق احتجاج میں 53 لاکھ روپے مالیت کی ٹریفک کنٹرول سائٹس کو تباہ کیا گیا جب کہ کلب چوک اور ڈیوس روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک سائٹس کو بھی نقصان پہنچایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar