ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

Share

ایران نے خلیجی امور کے ماہر سفارت کار علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کر دیا۔ایران کی جانب سے سعودی مملکت کیلئے سفیر کی تقرری کا اعلان اپریل میں چین کی ثالثی میں تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، معاہدے نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کئی برسوں کی دشمنی کو ختم کر دیا ہے۔سعودی عرب میں بطور سفیر مقرر ہونے والے علی رضا عنایتی ایرانی وزیر خارجہ کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرچکے ہیں، علی رضا ایران کے وزارت خارجہ میں عرب خلیج امور کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar