میکسیکو : کار شو کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے

Share

میکسیکو کےشہر اینسوناڈا کے علاقے سین وسینٹے میں منعقدہ کار شو کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے اتر کر ایک دم وہاں موجود لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کر دی۔حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد اپنی گرے رنگ کی وین میں سوار ہو کر فرار ہو گئےواقعے کے بعد پولیس، فائربرگیڈکے اہلکاروں اور میکسیکن ریڈ کراس کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔اٹارنی جنرل نے واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *