ادویات کی قیمتوں میں14 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی

Share

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کےتعین کا تین مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گاحکام کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar