امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب خود کش دھماکہ

Share

کوئٹہ کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ہے، ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق دھماکے میں محفوظ رہے ہیں، جبکہ انکے قافلے میں شامل 7 افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، سراج الحق جماعت اسلامی کے ایک تنظیمی جلسے میں شرکت کے لیے ژوب آئے تھے وہ پنڈال سے کچھ فاصلے پر تھے کہ ایک خود کش بمبار نے قافلے کے قریب خود کو اڑا لیا، پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کی لاش جائے وقوعہ پر موجود ہے اور خود کش جیکٹ جزوی طور پر پھٹ گئی جس سے کم سے کم نقصان ہوا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ کر خود کش حملہ آور کی لاش کا جائزہ لے رہی ہے،اور جزوی طور پر پھٹنے والی جیکٹ کو ناکارہ بنا رہی ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar