سی ٹی ڈی نے اسلام آباد سےٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے، دہشتگردی کا سامان برآمد

Share

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ۔ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے، ملزمان شیر عالم اور حمزہ عرف غازی الرحمان سے ڈیٹونیٹر، بیٹریاں، بارودی مواد برآمد کی گئیںسی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دوران تفتیش سیاسی شخصیات اور سرکاری اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے ملانبی گروپ سے ملٹری ٹریننگ حاصل کی، دہشتگردوں نےافغانستان تورابورا میں بھی 40دن تک ٹریننگ لے رکھی ہے یہ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اسلام آباد کی سیکیورٹی کمپنی میں بطور گارڈ تھےسی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردچیک پوسٹ ہمزونی پر حملے اور فائرنگ کیس میں بھی ملوث تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar