اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیسے ہی تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا تو پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اپنی گاڑی میں آکر سوار ہوئے تو انہوں نے اپنے سامنے اے ٹی سی اہلکاروں کو. اپنی جانب آتے دیکھا تو گاڑی سے اتر کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے کی جانب دوڑ لگادی، اور سیدھا عدالت میں جاپہنچے، واضح رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو جیل سے عدالت بلا کر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا فواد چودھری نے عدالت کو کسی پرتشدد مظاہرے میں شرکت نہ کرنے کا بیان حلفی دے دیا۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا تے ہوئے فواد چودھری کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔