توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان ذاتی حیثیت میں 23 مئی کو طلب

Share

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔بنچ نے استفسار کیا کہ عمران خان کیوں پیش نہیں ہوئے؟ جس پر معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں آج پیش ہونا ہے، عمران خان کے وکیل فیصل چودھری بھی مقدمات میں مصروف ہیں۔ممبر بلوچستان نے کہا کہ کیوں نہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیں؟ جس پر معاون وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے کمیشن کو آگاہ کرنا تھا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 23 مئی کو طلب کر لیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *