پی ٹی آئی وکلاء کی خواہش پر سلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ بتادیں کہ عمران خان نے مزیدکیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔دونوں مقدمات میں 8 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *