
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے