
سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن نہ ہوسکے۔4 اپریل کو سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کا حکم دیا تھا تاہم آج پنجاب اسمبلی کے انتخابات نہ ہوسکے۔4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔جبکہ کل ہی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے باہر بڑے اجتماع اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے