ضلعی انتظامیہ سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے: رجسٹرار

Share

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سےبلائے گئے سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس ایس پی سکیورٹی نے شرکت کی اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو سپریم کورٹ کے سامنے ممکنہ دھرنے اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سےطلب کیا گیا تھا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سکیورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق انتظامی افسران کو طلب کیا رجسٹرار سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں کل انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہے اور پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar