رینجرز چوکی کو آگ لگانے والے شرپسند باپ بیٹےکو گرفتار کرلیا گیا

Share

کراچی میں رینجرز چوکی کو آگ لگانے والے پی ٹی آئی کے سرگرم ورکرز باپ بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے 9 مئی کو شارع فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگائی تھی، ملزمان نے رینجرز چوکی کو آگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی تھی، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے اپنے جرم پر معافی مانگ لی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar