جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنے کی تحقیقات کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

Share

جی ایچ کیو راولپنڈی کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کرنے کی تحقیقات کے لیے پولیس کی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کےمطابق انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر کریں گی، یونٹ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی اور تین ایس ایچ اوز شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ انویسٹی گیشن ٹیم اس حوالے سے درج مقدمات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائے گی، جی ایچ کیو پر مظاہرین کا حملہ اور توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے جتھے کی قیادت سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کررہے تھے مقدمہ میں راجہ بشارت سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar