کینیڈا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

Share

کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں،کینیڈا نے ایران کے 6 افراد اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی ایران پر لگائی گئی پابندیوں کی فہرست میں قدس فورس کے کمانڈر محمد کرامی بھی شامل ہیں،کینیڈا نے ان افراد اور اداروں پر ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں حصہ لینے کا الزام لگایا ہے۔کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈا ایرانی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورعلاقائی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا جواب دینے کیلئے تمام طریقے استعمال کرے گا۔اس سے قبل ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن پر یورپی یونین نے ایرانی پولیس اور وزیر مواصلات سمیت چار ایرانی اداروں اور 11شخصیات پر ویزا اور اثاثے منجمد کرنے کی پابندیاں لگائی تھیں

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *