
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی 17 خواتین کارکنان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 17 خواتین کارکنان کی نظربندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور تمام کارکنان کی نظربندی کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا، عدالت نے پی ٹی آئی کی سابق وزیر یاسمین راشد کی نظربندی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام خواتین کی فوری رہائی کا حکم دیا، واضح رہے کہ 9 مئی کے روز جناح ہاؤس پر حملہ آور ہونے والے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کی قیادت یاسمین راشد کر رہی تھیں