وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نظر بند کردیا گیا

Share

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں موجود گلگت بلتستان ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہ کریں۔ جی بی ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو ہدایات جاری کی جارہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ فیصلہ جاری ہونے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی۔ وزیراعلیٰ گلگلت بلتستان کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔اس کے علاوہ وزیر داخلہ گلگلت بلتستان شمس لون، وزیر قانون جی بی سہیل عباس اور دیگر کابینہ اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *