
پشاور میں پی ٹی آئی کے مشتعل شرپسندوں کی جانب سے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگا دی گئی۔پشاور میں مشتعل مظاہرین نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پشاور پولیس کی طرف سے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی، اس حوالے سے ڈی جی ریڈیو پاکستان نے بتایا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک عمارت پر دھاوا بول دیا