شرپسندوں سے نپٹنے کے لیے خیبرپختونخوا، پنجاب میں پاک فوج کو طلب کر لیا

Share

محکمہ داخلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مطابق پنجاب میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کر لی گئی ہے۔ پاک آرمی ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پاک فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں

پاک فوج امن وامان قائم کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرےگیوفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔جس کے بعد حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فوج کی مدد طلب کر لی گئی ہے

Check Also

پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

Share رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *