
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لے لیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو ان کےگھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے آج صبح 4:30 بجے عمر چیمہ کو حراست میں لیا۔۔دوران گرفتاری اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ آپ شیونگ کٹ ساتھ لے جاسکتے ہیں، اس پر عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شیونگ کٹ تو نہیں لیکن جوتے پہن لیتا ہوں