پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے دائر درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد

Share

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے شہری شرافت علی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےبغیر کسی وجہ کےاسمبلی تحلیل کی، یہ درخواستگزار فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس شاہد نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائر کی ہے، یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے، ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا۔عدالت نے کہا کہ اگر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا کروگے تو 2 لاکھ روپے جرمانہ کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar