عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکار آدمی ہے، شہباز شریف

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے، اسکا جھوٹ قوم کے سامنے آ رہا ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، بہت جلد انویسٹمنٹ کانفرنس بلا رہے ہیں، جس میں ٹریڈ، ایجوکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے تعاون پر غور کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف جو بیانیہ بنایا وہ جھوٹ پر مبنی تھا، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے، عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی، کیس سے میری عزت میں اضافہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar