
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے سے 14مئی تک جلسے کروں گا،14مئی کو پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ جان کو خطرہ ہے، 2بار قاتلانہ حملہ ہوا، پھر بھی باہر نکلوں گا،آئین ختم ہونے کا مطلب ہے کہ قوم غلام بن گئی،شہباز شریف کے بھائی، بچے، بزنس، علاج سب ملک سے باہر ہے،یہ ملک میں صرف پیسے بنانے آتے ہیں،شہباز شریف سے پوچھتا ہوں کہ آپ برطانیہ کیا کر رہے ہو؟ جو آج پاکستان کے حالات ہیں اب قوم کو باہر نکلنا چاہیے، آزادی کیلئے سیاست نہیں جہاد ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے جہاد کر رہے ہیں، ہم تب تک سانس نہیں لیں گے جب تک الیکشن کروا کر آزاد نہیں ہوتے، امپورٹڈ حکومت میں تین گنا مہنگائی زیادہ ہوئی، مہنگائی میں لوگ ڈوب رہے ہیں، انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان ذلیل ہو رہا ہےانہوں نے کہا کہ جس طرح کا رویہ بھارتی وزیر خارجہ کا تھا ہم سب کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، بلاول بھٹو نے جانے سے پہلے کسی سے پوچھا کہ اس دورے کا فائدہ یا نقصان کیا ہو گا؟، بھارتی وزیر خارجہ سے بھی پوچھتا ہوں کہ کیا آپ میں کوئی تہذیب ہے؟، اپنے ملک میں ایک مہمان کو بلا کر اس طرح کا رویہ بھارت کو زیب نہیں دیتا