عمران خان کی قیادت میں چیف جسٹس بندیال سے اظہار یکجہتی کیلئے زمان پارک لاہور سے ریلی روانہ

Share

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی عمران خان ریلی کی قیادت کے لیے زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔ عمران خان زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔ریلی کے آغاز کے موقع پر عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنی ریلی کا آغاز کر رہا ہوں، آج آپ جہاں بھی ہیں، آپ کے لیے ضروری ہے آئین سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔عمران خان نے کہا کہ آج ایک گھنٹے کے لیے آپ کو ہر صورت میں باہر نکلنا ہے، اگر اس ملک کا آئین ٹوٹ گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہو تو اس ملک کا اور آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar