تقریب تاج پوشی کا آغاز ، شاہ چارلس بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہ

Share

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں جارہی ہے، شاہ چارلس بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہ ہوگئے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق شاہ چارلس، ملکہ کمیلا پارکر کے ہمراہ شاہی بگھی میں سوارہیں، ان کی شاہی بگھی کو 6 ونزرگرے گھوڑے کھینچ رہے ہیں جبکہ شاہی بگھی کے گرد بادشاہ کے محافظ موجود ہیںمیڈیا رپپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس دی مال، وائٹ ہال اور پارلیمنٹ اسکوائر سے ہوتے ہوئے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچیں گے۔شاہ چارلس کی تقریب تاجپوشی ویسٹ منسٹرایبی میں ہورہی ہے، کچھ دیر بعد بادشاہ چارلس سوم کے سر پر کنگ ایڈورڈ تاج سجے گا۔خبرایجنسی کے مطابق بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاجپوشی میں شرکت کے لئے ویسٹ منسٹرایبے میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی خاتون اول اور فرانسیسی صدرشرکت کے لئے پہنچ گئے۔تقریب تاج پوشی، شاہ چارلس بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہ70 سال بعد برطانوی شاہی محل میں 3 روزہ تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جو پیر 8 مئی تک جاری رہے گا۔تقریب تاج پوشی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لئے ویسٹ منسٹرایبے میں قبل از تاج پوشی موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے ہو گیا ہے ۔تقریب تاج پوشی، شاہ چارلس بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہبرطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سربراہوں اور اہم شخصیات کی لندن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی مہمانوں میں شامل ہیں۔تقریب تاج پوشی، شاہ چارلس بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہبادشاہ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے ویسٹ منسٹرایبے کے باہر پہلے ہی ڈیرے ڈال دیئے ہیں، ویسٹ منسٹرایبے میں شاہی خاندان سمیت 2 ہزار 300 مہان موجود بادشاہ کے منتظر ہیں۔شاہ چارلس سوم بکنگھم پیلس سے بگھی میں نکلیں گے ، انہیں دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے پہلے ہی ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔بادشاہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بالکونی پر آئیں گے، بادشاہ کو طیارے سلامی پیش کرتے ہوئے گزریں گے۔ جہاں توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجیں گے۔پاک فوج کے دستے سمیت مسلح افواج اور دولت مشترکہ کے فوجی سلامی پیش کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar