
پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی کی مشروط اجازت مل گئی۔انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریرکی اجازت نہیں ہوگی جب کہ پبلک پراپرٹی کونقصان پہنچا تو پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دارہوگی۔اس کے علاوہ ریلی کے دوران کارروباری مراکز بند کرنےکی اجازت نہیں ہوگی، کارکن ڈنڈے اور اسلحہ ساتھ نہیں لائیں گے، تاہم اسلام آباد پولیس کے کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اس لیے بغیر اجازت ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی