
عمران خان زمان پارک ہنگامہ آرائی کے 10 کیسز میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو شامل تفتیش ہوگئے۔ پنجاب پولیس کی 5 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی عمران کشور کی زیر قیادت زمان پارک پہنچی اور ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش اور شواہد جمع کرنے میں مصروف رہی۔عمران خان سے 50 سے زائد سوالات کیے گئے، عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پولیس کے تمام سوالات کے جواب دیے ہیں۔جے آئی ٹی کے سربراہ نے تفتیش کے بعد میڈیا کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved