ایک دن پاکستان بھر میں انتخابات کرانے کا کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا

Share

سپریم کورٹ میں ایک ہی روز ملک بھر میں انتخابات کرانے کا کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، سپریم کورٹ کا بینچ کل ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا، اٹارنی جنرل اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے، رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کردی۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست پر گزشتہ ہفتے 27 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، چیف جسٹس پاکستان نے تین صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم اپنی جگہ برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar