
تین مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن امریکی اسپرنٹر اور لانگ جمپ ایتھلیٹ ٹوری بؤوی گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ کے ایجنٹ کمبرلی ہالینڈ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 32 سالہ ٹوری بؤوی فلوریڈا میں واقع اپنے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوری بؤوی کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے، امریکا کے ٹریک اینڈ فیلڈ کھیلوں کی گورننگ باڈی نے اپنے ٹوئٹر پر ٹوری بؤوی کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹوری بؤوی نے کھیلوں پر اپنے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں