
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکورٹی کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور کا اہم کمانڈرمارا گیا، دَرَابن کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والوں کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، گزشتہ روز بھی ایک ایسے ہی آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا تھا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کےدوران دہشت گرد تنظیم کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور کا اہم کمانڈر جبار شاہ ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دو دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ۔ہلاک دہشتگرددَرَابن میں قانون نافذکرنےوالوں اور پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں ملوث تھا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی کے لئے بھتہ وصولی میں بھی سرگرمِ عمل تھا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved