اسحاق ڈار کی پاکستان میں ایرانی سفیر سے الوداعی ملاقات

Share

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں ایرانی سفیر محمد علی حسینی سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایرانی سفیر کی مدت ملازمت کو سراہتے ہوئے انہیں الوداع کہا اور مستقبل کی ذمہ داریوں کیلئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان قدیم، مشترکہ مذہبی اور ثقافت پر مبنی گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔اس موقع پر ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھایا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar