ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے

Share

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2022ء کے بعد دوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 20 اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے

میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 3 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 46 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 91 لاکھ ڈالربڑھ کر 5 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar