لاہور میں مارکیٹیں، شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری

Share

لاہور شہر کی تمام مارکیٹوں اور شادی ہالوں کو رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، احکامات ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور رافعہ حیدر نے جاری کیے ہیں، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے جاری کردہ احکامات کے تحت لاہور میں واقع تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک بند کردیے جائیں گے جب کہ ہوم ڈیلیوری سروسز بھی ساڑھے 12 بجے بند کرنی ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس حوالے سے واضح طور پر احکامات جاری کیے ہیں کہ مارکیٹوں، ہوٹلوں، شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس کے لیے اعلان کردہ اوقات کار پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جائےواضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نئے قومی بچت پلان کے تحت مارکیٹوں کو شب 8 بجے بند کرنے اور ورک فرام ہوم کی بھی تجاویز دی گئی تھیں۔ تاجروں اورشادی ہالز مالکان کی جانب سے ان تجاویز کی مخالفت بھی کی گئی تھی

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *