وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا، وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قرارداد پیش کی۔ وزیراعظم نے آج اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کودیئے گئے ظہرانے کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت جاری ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اعتماد کی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے بعد وزیراعظم پر 180 ارکان نے اعتماد اظہار کیا۔جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نے مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا مان رکھوں گا ، آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان ، خالد مقبول صدیقی ، اختر مینگل ، خالد مگسی کا شکر گزار ہوں، انہوں نے مذید کہا کہ اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں ، ایک مرتبہ پھر معزز ایوان نے مجھے 180 ووٹ دئیے، دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar