
الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج مذاکرات شروع کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف آمادہ ہوگئے ہیں، جے یو آئی تحفظات کے باعث مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں ہوگی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں آج سپریم کورٹ میں ہونے والی عدالتی کارروائی کے بارے میں بتایاوزیراعظم آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔اٹارنی جنر ل اور وزیراعظم کی ملاقات کے بعد وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر میں رابطہ ہوا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے مذاکرات آج شام 6 بجے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) تحفظات کے باعث مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں ہوگی۔اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ سیاسی مذاکرات پرپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 3 میں طلب کرلیا گیا ہے