
سابق وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی اور ان کو لاہور میں ہی سپردخاک کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک اور ان کے اہل خانہ لاہور میں ہی موجود رہیں گے