افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی آماجگاہ بن گیا ہے، امریکی خفیہ دستاویزات

Share

امریکی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان داعش کے لیے رابطہ کاری کا مرکزبن گیا ہے، داعش نے سفارت خانوں، گرجا گھروں، کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنا رہا ہے۔دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنےمیں کامیاب رہی ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دستاویزات کے مطابق القاعدہ مسلسل زوال پذیر ہے، دستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar